حیدرآباد ۔ /7 اگست (پی ٹی آئی) تلنگانہ کانگریس نے آج کہا کہ وہ پارٹی کے رکن اسمبلی جی وٹھل ریڈی سے وضاحت طلب کرے گی جنہوں نے حکمراں ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔کانگریس پارٹی کے لیگل سیل نے بتایا کہ ہمیں اطلاع ملی ہے کہ مودھلے کے رکن اسمبلی جنہوں نے کانگریس ٹکٹ پر کامیابی حاصل کی تھی ریاست کے وزیر ٹی ہریش راو کی موجودگی میں ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کرلی ہے ۔ ہم ان سے وضاحت طلب کررہے ہیں اگر ان کی شمولیت سے متعلق بات سچ ثابت ہوئی تھی مناسب کارروائی کی جائے گی۔