ڈی سرینواس کی درخواست پر سکریٹری قانون ساز اسمبلی کی کارروائی
حیدرآباد ۔ یکم ؍ نومبر (ایجنسیز) کانگریس اور ٹی ڈی پی کے 9 ارکان قانون ساز کونسل جنہوں نے ماہ جون میں ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کرلی تھی، صدرنشین کونسل نے وفاداری تبدیل کرنے اور ٹی آر ایس میں شمولیت کا جواز طلب کرتے ہوئے نوٹسیں جاری کیں۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہیکہ کے آر اموس این راجہ لنگم، ٹی بھانو پرساد، جگدیشور ریڈی، وی بھوپال ریڈی، یادو ریڈی، نیتھی ودیا ساگر راؤ (تمام کانگریس) اور بی وینکٹیشورلو اور محمد سلیم (تلگودیشم) نے کانگریس ارکان قانون ساز کونسل کے پارٹی چھوڑ دینے کے چند دن بعد ماہ جون میں ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔ کانگریس قانون ساز پارٹی لیڈر ڈی سرینواس نے سکریٹری تلنگانہ قانون ساز اسمبلی راجہ سدارم نے ملاقات کرتے ہوئے دستور کے دسویں شیڈول کے تحت انہیں ایک درخواست پیش کرتے ہوئے کانگریس ارکان قانون ساز کونسل کو نااہل قرار دینے کی مانگ کی تھی۔ انہوں نے درخواست میں بتایا کہ ارکان قانون ساز کونسل جنہوں نے کانگریس سے منتخب ہوئے تاہم پارٹی اور عہدوں سے مستعفی ہوئے بغیر ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کی ہے جوکہ انسداد انحراف قانون کی دفعہ 2(1)A کے مغائر ہے، ان ارکان کو پارٹی رکنیت سے رضاکارانہ طور پر مستعفی ہوجانا چاہئے۔