شمس آباد ۔ 26 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : ملک کی 66 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر ٹی آر ایس میناریٹی سیل ضلع رنگاریڈی کی جانب سے قومی پرچم لہرایا گیا ۔ اس موقع پر ٹی آر ایس میناریٹی سیل ضلع صدر عبدالمقیت چندا نے قومی پرچم لہرایا اور اپنی مخاطبت میں کہا کہ ملک میں تمام مذاہب کے ماننے والے ہیں اور تمام مذاہب کے لوگ یوم جمہوریہ اور ملک کی آزادی کی تقریب مل کر مناتے ہیں ۔ ہمارے ملک میں کئی مذاہب کے ماننے والے بھی موجود ہیں ۔ ملک کی آزادی کے لیے ہر شخص نے اس وقت مہاتما گاندھی کے ساتھ مل کر ملک کو آزادی دلائی ۔ ملک کے آزاد ہونے کے بعد ہمارے ملک کو جمہوری ملک 1950 میں بنایا گیا ۔ ملک کی 29 ویں ریاست تلنگانہ میں بھی ملک کی یوم جمہوریہ بڑے جوش کے ساتھ منایا جاتا ہے اور عوام میں مٹھائی تقسیم کی جاتی ہے ۔