ٹی آر ایس مقننہ پارٹی کا آج اجلاس ‘ بحیثیت لیڈر کے سی آر کا انتخاب ہوگا

حیدرآباد 11ڈسمبر (سیاست نیوز) ٹی آر ایس لیجسلیچر پارٹی کا اجلاس کل 12 ڈسمبر کو 11.30 بجے دن تلنگانہ بھون میں منعقد ہوگا ۔ اجلاس میں چندر شیکھر راؤ کو لیجسلیچر پارٹی کا قائد منتخب کیا جائے گا۔ یہ انتخاب محض رسمی کارروائی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں کے سی آر نے کہا کہ مکمل نتائج آنے کے بعد وہ کابینہ کی تشکیل پر غور کریں گے۔ تمام علاقوں اور طبقات کو نمائندگی کے مقصد سے وہ کابینہ کی تشکیل عمل میں لائیں گے ۔ انہوں نے بعض وزراء کی شکست پر افسوس کا اظہار کیا۔ چیف منسٹر ان تمام سے فون پر ربط قائم کرکے افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس کو بعض مقامات پر شکست کیلئے خود ٹی آر ایس کیڈر ذمہ دار ہے۔ میری لاکھ ہدایات کے باوجود کیڈر نے بعض مقامات پر بہتر کام نہیں کیا ۔