ٹی آر ایس لیڈر جی ونود ٹکٹ نہ ملنے سے مایوس کانگریس میں شمولیت کی تیاری

حیدرآباد ۔ یکم نومبر (سیاست نیوز) ٹی آر ایس لیڈر جی ونود کمار نے جو چناو مقابلہ کیلئے چنور اسمبلی حلقہ سے ٹکٹ نہ ملنے سے مایوس ہیں ۔ کانگریس میں شامل ہونے کیلئے تیار ہیں وہ کسی بھی وقت کانگریس میں شامل ہونے کافیصلہ کریں گے ۔ وہ اس وقت دہلی میں ہیں اور کانگریس قائدین سے ملاقات کرچکے ہیں ۔ ٹی آر ایس ونود کو ان کے بھائی جی وی ویکانند کی مدد سے پارٹی میں برقرار رہنے کی ترغیب دینے کی کوشش کررہی ہے ۔