حیدرآباد۔ 6 اگست (آئی این این) تلنگانہ راشٹرا سمیتی لیجسلیچر پارٹی کا آئندہ اجلاس 12 اگست کو منعقد ہوگا۔ چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ کی زیرقیادت تلنگانہ بھون میں منعقد ہونے والے اجلاس میں پارٹی کے تمام ارکان پارلیمنٹ، ارکان اسمبلی و ارکان کونسل شرکت کریں گے۔ اجلاس میں سیاسی صورتِ حال پر غوروخوض کیا جائے گا۔ پارٹی کے تمام ارکان پارلیمنٹ و اسمبلی کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے حلقوں کی کارکردگی پر مبنی رپورٹ پیش کریں۔