ٹی آر ایس لیجسلیچر پارٹی کا آج اجلاس

ایم ایل سی کی پانچویں نشست پر کامیابی کے لیے ارکان اسمبلی کی تربیت
حیدرآباد ۔ 28 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : ٹی آر ایس لیجسلیچر پارٹی کا 29 مئی کو اجلاس منعقد ہوگا ۔ کونسل کی پانچویں نشست پر کامیابی کے لیے چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ ٹی آر ایس کے ارکان اسمبلی کو تربیت دیں گے ۔ کانگریس کے ایک رکن اسمبلی کا ٹی آر ایس سے ربط تلگو دیشم کے ارکان اسمبلی پر بھی ٹی آر ایس کی نظریں جمی ہوئی ہے ۔ اسمبلی میں عددی طاقت کے لحاظ سے یکم جون کو منعقد ہونے والی ایم ایل اے کوٹہ کے کونسل کی رائے دہی میں 4 نشستوں پر ٹی آر ایس کی باآسانی کامیابی یقینی ہے ۔ مجلس کے تعاون کے باوجود پانچویں نشست پر کامیابی حاصل کرنے کے لیے ٹی آر ایس کے پاس 7 ووٹ کی کمی ہے ۔ ٹی آر ایس پہلے اور دوسرے ترجیحی ووٹ کے مینجمنٹ اور کراس وویٹنگ کے ذریعہ پانچویں نشست پر قبضہ جمانے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہے ۔ ٹی آر ایس کے باوثوق ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ کانگریس اور تلگو دیشم کے کئی ارکان اسمبلی ٹی آر ایس سے رابطے میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے کامیابی حاصل کر کے کانگریس میں شامل ہونے والے ڈی مادھو ریڈی سے ٹی آر ایس کے قائدین رابطے میں ہے ۔ مسٹر ڈی مادھو ریڈی نے اس کی تردید کی ہے اور کانگریس لیجسلیچر پارٹی کے اجلاس میں شرکت بھی کی ہے ۔ تاہم افواہیں گرم ہے کہ وہ کسی بھی لمحے ٹی آر ایس میں شامل ہوسکتے ہیں ۔ ایم ایل سی انتخابات کے پیش نظر ٹی آر ایس کا لیجسلیچر اجلاس کو کافی اہمیت حاصل ہوگئی ہے کیوں کہ ٹی آر ایس کے چند ارکان اسمبلی میں بھی وزارت میں شامل نہ کرنے پر ناراضگی پائی جاتی ہے ۔ اس کے علاوہ ٹی آر ایس کے بیشتر ارکان اسمبلی پہلی مرتبہ اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے ہیں ان کی جانب سے رائے دہی میں ذرا سی بھی غفلت حکمران ٹی آر ایس کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے ۔ ٹی آر ایس مقننہ اجلاس میں پارلیمانی قواعد کے مطابق رائے دہی میں حصہ لینے کے تعلق سے صدر ٹی آر ایس و چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ ارکان اسمبلی کو خصوصی تربیت دیں گے ۔ ٹی آر ایس کے 5 امیدواروں کو کامیاب بنانے کے لیے اسی اجلاس میں ٹی آر ایس کے 5 امیدواروں کے لیے رائے دہی میںحصہ لینے والے ارکان اسمبلی کو مختص کیا جائے گا ۔ پہلے اور دوسری ترجیحی ووٹوں کی اہمیت بتائی جائے گی ۔ ساتھ ہی کونسل کے انتخابات کے لیے تمثیلی رائے دہی کا بھی انتظام کرتے ہوئے حق رائے دہی سے استفسار کرنے کے بارے میں معلومات فراہم کی جائیں گی ۔۔