حیدرآباد 3 جنوری (پی ٹی آئی) مرکزی وزیر بنڈارو دتاریہ نے کانگریس پر پٹھان کوٹ حملہ کو سیاسی رنگ دینے کا الزام عائدکیا۔ انہوں نے اخباری نمائندوںسے کہاکہ ’’ پٹھان کوٹ واقعہ میں فوج اور سیکوریٹی اہلکاروں نے بہادری کامظاہرہ کیا اور دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دیا سارا ملک اور بین الاقوامی برادری سیکوریٹی کی ستائش کر رہے ہیں لیکن کانگریس مختلف انداز میں بات کر رہی ہے ‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’ان (نریندر مودی) کے دورہ پاکستان کا مقصد پرامن تعلقات برقرار رکھنا تھاکیونکہ وہ تمام پڑوسی ملکوں اور سارے ایشیاء میں امن کے خواہشمند ہیں ‘‘ این ایس ایس کے مطابق دتاتریہ نے کہا کہ حیدرآباد میٹرو ریل کے افتتاح کے لئے وہ وزیراعظم کو یہاں لائیں گے ۔ ایم ایم ٹی ایس مرحلہ دوم کے لئے مرکز کی جانب سے تلنگانہ کو فنڈس دلائے جائیں گے۔ انہوںنے ٹی آر ایس قائدین کو خبردار کیا کہ وہ ’ لکشمن ریکھا‘ سے تجاوز نہ کریں اور بلدی انتخابات پیش نظرمرکز پر غیر ضروری تنقید سے گریز کریں ۔