سینئیر ٹی آر ایس قائد جناب خواجہ عارف الدین کا چیف منسٹر کے سی آر سے اظہار تشکر
حیدرآباد۔یکم مارچ(سیاست نیوز) ٹی آر ایس پارٹی کے سینئرقائدین کے ساتھ انصاف کرنے اور انہیں عہدوں سے نوازنے پر چیف منسٹر وٹی آر ایس پارٹی سربراہ سے اظہار تشکر پیش کرتے ہوئے سینئر ٹی آ رایس پارٹی لیڈر جناب خواجہ محمدعارف الدین نے کہاکہ کے سی آر کے فیصلے سے پارٹی کارکنوں کے حوصلو ں کوتقویت ملی ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ عہدوں کے منتظر پارٹی کے سینئر قائدین تاخیر کی وجہہ سے پست حوصلہ ہورہے تھے مگر کے سی آر کے اچانک فیصلہ نے پارٹی قائدین او رکارکنوںمیں ایک نئی جان بھردی ہے ۔ اقلیتی قائدین کی حوصلہ افزائی میں نائب وزیراعلی تلنگانہ ریاست الحاج محمد محمودعلی کا بھی اہم رول رہا ہے او رہمیںامید ہے کہ آنے والے دنوں میںبھی ٹی آر ایس پارٹی اقلیتوں کے وقار کو اونچا کرنے کے اقدامات کریگی ۔ انہوں نے مختلف کارپورشنوں کے نو منتخبہ چیرمنوں کو بھی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے پارٹی کی ترقی اور عوام کی فلاح وبہبود کے لئے کام کرنے کی اپیل کی ہے۔
اساتذہ زمرہ کے ٹی آر ایس ایم ایل سی امیدوار کو کامیاب بنانے مہم
حیدرآباد ۔ یکم ۔ مارچ : ( راست ) : ایم ایل سی زمرہ کے انتخابات برائے اساتذہ کے ضمن میں جناب محمد محمود علی نائب وزیراعلی کی ہدایت پر جناب محمد اسمعیل الرب انصاری قائد ٹی آر ایس نے اردو مدارس پہنچ کر ٹی آر ایس کے امیدوار کاٹے پلی جناردھن ریڈی کی تائید میں فرسٹ لانسر اردو میڈیم اسکول میں اساتذہ سے ملاقات کر کے بتایا کہ ریڈی کا انتخاب ہوگا تو اردو میڈیم کے مدارس کے دیرینہ مسائل کامیابی سے ہمکنار ہونگے ۔۔