ٹی آر ایس قائدین کی چیرمین حج کمیٹی واقلیتی فینانس کارپوریشن سے ملاقات

شمس آباد /22 مارچ ( سیاست نیوز ) راجندر نگر ٹی آر ایس قائدین نے حج کمیٹی چیرمین جناب محمد مسیح اللہ اور اقلیتی فینانس کارپوریشن صدرنشین سے ملاقات کرتے ہوئے مختلف مسائل کو حل کرنے کا مطالبہ کیا ۔ ٹی آرایس قائدین نے جناب محمد مسیح اللہ سے اپیل کی کہ عازمین حج کوٹہ میں راجندرنگر اسمبلی حلقہ سے بھی مستحق افراد کو شامل کرتے ہوئے حج کی سعادت کا موقع فراہم کیا جائے ۔ حج کمیٹی چیرمین نے تیقن دیا کہ وہ اس سلسلہ میں غور کرتے ہوئے تمام اسمبلی حلقوں سے نشاندہی کرتے ہوئے حج کوٹہ میں شامل کرنے کی کوشش کریں گے ۔ اقلیتی فینانس کارپوریشن صدرنشین جناب اکبر حسین سے ملاقات میں سبسیڈی لونس کو منظور کرتے ہوئے غریب کاروباری افراد کو سہولت پہونچایا جائے اور سابقہ میں درخواست دینے والے حضرات کو بھی سبسیڈی لونس منظور کرنے کی اپیل کی ۔ جناب اکبر حسین نے کہا کہ سبسیڈی لونس کا بہت جلد آغاز کیا جائے گا اور راجندر نگر حلقہ میں 200 خواتین کو سلائی مشین منظور کی گئی اور فی ڈیویژن 20 خواتین کو سلائی مشین فراہم کی جائے گی ۔ اس موقع پر دونوں صدرنشین کی کو ٹی آر ایس قائدین کی جانب سے گلپوشی و شال پوشی کی گئی ۔ اس موقع پر سید مزمل احمد ، سید اسحاق الدین ، محمد اشفاق الزماں ، شیخ یسین ، محمد فیروز ، سید افضل احمد ، کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے ۔