حیدرآباد ۔ 27 ۔ مارچ : ( این ایس ایس) : یہ مشورہ دیتے ہوئے کہ ٹی آر ایس قائدین ان کی کارکردگی کے انداز کو تبدیل کریں تلنگانہ کے تلگو دیشم پارٹی قائد ای دیاکر راؤ نے آج کہا کہ عوام نے ایم ایل سی انتخابات میں حکمران جماعت کو ایک اچھا سبق سکھایا ہے ۔ آج یہاں تلگو دیشم پارٹی آفس پر میڈیا کے نمائندوں سے مخاطب کرتے ہوئے دیاکر راؤ نے کہا کہ ٹی آر ایس کو غور و فکر کرنا چاہئے کیوں کہ نلگنڈہ ، ورنگل ، کھمم گریجویٹس حلقہ میں اس کے امیدوار نے دوسرے ترجیحی ووٹس پر ایم ایل سی نشست پر کامیاب حاصل کی جب کہ بی جے پی کے امیدوار این رامچندر راؤ نے حیدرآباد ، رنگاریڈی ، محبوب نگر گریجویٹس حلقہ میں ٹی آر ایس امیدوار کے مقابل پہلی ترجیح ووٹس پر کامیابی حاصل کی ۔۔