ٹی آر ایس سے مفاہمت کیلئے کانگریس ہنوز تیار

تمام دروازے کھلے ہیں کانگریس کی پہلی فہرست کا جمعہ کو اجراء:ڈگ وجئے سنگھ

نئی دہلی 23 مارچ ( این ایس ایس ) اے آ:ی سی سی کے جنرل سکریٹری اور آندھرا پردیش میں کانگریس کے تنظیمی امور کے انچارج کا ڈگ وجئے سنگھ نے آج کہا کہ آندھرا پردیش میں انتخابی مفاہمت کے لئے چند سیاسی جماعتوں سے بات چیت کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ’’ٹی آر ایس سے بات چیت کیلئے ہنوز تیارہیں اور امیدواروں کے انتخاب پر ہمارے دروازے کھلے ہیں۔ چند جماعتوں کے ساتھ اگرچہ بات چیت جاری ہے لیکن تاحال کوئی قطعی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے‘‘۔ ڈگ وجئے سنگھ نے اغواء کو نئی دہلی میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کانگریس قائدین کے اسکریننگ اجلاس کے بعد 28 مارچ کو کانگریس امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کے امیدواروں کی پہلی فہرست کا 26 مارچ کو مرکزی الیکشن کمیٹی کے اجلاس اور قطعی فیصلے کے بعد اعلان کیا جائے گا ۔ اسکریننگ کمیٹی 3 اور 4 اپریل کو نئی فہرست جاری کرے گی۔

ڈگ وجئے سنگھ نے کہا کہ ’’چند نشستوں پر ہم نے کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے اور امیدواروں کے انتخاب کا عمل جاری ہے‘‘۔انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی انتخابی مقابلہ میں کامیابی حاصل کرنے والے امیدواروں کو ٹکٹ دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔ بعدازاں کاز اور سیما آندھرا میں انتھک انتخابی مہم شروع کی جائے گی۔ ڈگ وجئے سنگھ پریس کانفرنس کے موقع پر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر پنالہ لکشمیا، سابق وزراء ڈی سریدھر بابو، اتم کمار ریڈی، سبیتا اندرا ریڈی، بھٹی وکرامارکہ موجود تھے۔ امیدواروں کے انتخابات کے عمل میں تلنگانہ کے تقریبا 35 قائدین نے حصہ لیا۔