ٹی آر ایس رکن اسمبلی ہنمنت راؤ لفٹ ٹوٹ جانے سے زخمی

حیدرآباد ۔ /22 مئی (سیاست نیوز) حلقہ اسمبلی ملکاجگری کے ٹی آر ایس رکن اسمبلی مائنم پلی ہنمنت راؤ چکڑپلی کی ایک ہوٹل کی لفٹ ٹوٹ جانے سے زخمی ہوگئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ہنمنت راؤ آج دوپہر چکڑپلی میں واقع سائی کروپا ہوٹل میں منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کیلئے گئے تھے اور واپس لوٹنے کے دوران وہ پہلی منزل سے بذریعہ لفٹ گراؤنڈ فلور آرہے تھے کہ اچانک لفٹ ٹوٹ کر نیچے گرپڑی ۔ اس واقعہ میں ہنمنت راؤ زخمی ہوگئے اور انہیں فوری سکندرآباد یشودھا ہاسپٹل منتقل کیا گیا ہے ۔