چار لاکھ روپئے بل کی عدم ادائیگی ، حیدرآباد میٹرو واٹر ورکس کی کارروائی
حیدرآباد ۔ 17 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : حیدرآباد میٹرو واٹر ورکس نے 4 لاکھ روپئے بلز کی عدم ادائیگی پر ٹی آر ایس کے رکن اسمبلی بابو موہن کے گھر کا نل کنکشن منقطع کردیا ہے ۔ گریٹر حیدرآباد میں آبرسانی بلز کے بقایہ جات کی وصولی کے لیے حیدرآباد میٹرو واٹر ورکس نے خصوصی مہم شروع کی ہے ۔ طویل عرصے سے آبرسانی بلز ادا نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اسی سلسلہ میں فلم اداکار سے سیاستداں بن جانے والے بابو موہن جو اسمبلی حلقہ اندول کی نمائندگی کرتے ہیں حیدرآباد میں موجود ان کے گھر کے آبرسانی بل ادا نہ کرنے پر واٹر بورڈ کے عہدیداروں نے ان کے گھر کے نل کا کنکشن کو کاٹ دیا ۔ ساتھ ہی تلگو فلم اداکار مدال روی کے گھر کا نل کنکشن بھی کاٹ دیا ہے ۔ جن کے آبرسانی بقایا جات 3 لاکھ روپئے ہیں ۔۔