ٹی آر ایس حکومت پر سرکاری مشنری کے بیجا استعمال کا الزام :ارونا

حیدرآباد 24 مئی ( پی ٹی آئی ) کانگریس کی رکن اسمبلی ڈی کے ارونا نے آج ٹی آر ایس پر الزام عائد کیا کہ وہ مجالس مقامی زمرہ کے تحت قانون ساز کونسل کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کی غرض سے سرکاری مشنری اور وسائل کا بیجا استعمال کررہی ہے۔محبوب نگر میں کانگریس کے ایم پی ٹی سی ‘زیڈ پی ٹی سی اور ایم پی پی کے ساتھ ایک اجلاس کے بعد ڈی کے ارونا نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ ٹی آر ایس حکومت ‘ مجالس مقامی زمرہ کے تحت قانون ساز کونسل کے آ:ندہ انتخابات میں کامیابی کیلئے کانگریس قائدین کو لالچ دینے کی کوشش کررہی ہے لیکن انہوں نے خبردار کیا کہ کانگریس قائدین کسی لالچ کو قبول نہیں کریں گے اور عوام بھی ٹی آر ایس حکومت کے ان حربوں کو مسترد کردیں گے۔