حیدرآباد ۔ 10 ۔ اکٹوبر : ( این ایس ایس ) : تلگو دیشم پارٹی تلنگانہ یونٹ صدرایل رمنا نے آج کہا کہ ان کی پارٹی نے ریاست میں برقی کی شدید قلت کے باعث شدید مشکلات اور مسائل سے دوچار کسانوں کی مدد کے لیے بس یاترا کا آغاز کیا ہے ۔ این ٹی آر بھون میں خطاب کرتے ہوئے مسٹر رمنا نے الزام عائد کیا کہ ٹی آر ایس حکومت کسانوں کے مسائل کو نظر انداز کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی ٹی آر ایس حکومت کی جانب سے عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے تک جدوجہد جاری رکھے گی ۔۔
ا ۔۔