شمس آباد کے موضع شاہ پور میں 18 کسانوں میں 36 گائے تقسیم
شمس آباد ۔ /6 جولائی (سیاست نیوز) شمس آباد کے موضع شاہ پور میں حکومت کی اسکیم ۔ NM SA RAD 2016-17 کے تحت 18 کسانوں میں 36 گائے منظور ہوئے ، راجندر نگر رکن اسمبلی ٹی پرکاش گوڑ نے گائے کسانوں کے حوالہ کیا اور اپنی مخاطبت میں کہا کہ ٹی آر ایس حکومت کسانوں کے مسائل کے حل کرنے کیلئے کئی اسکیمات کو متعارف کرچکی ہے ۔ NSA-KAD کے تحت پچاس فیصد سبسیڈی پر کسانوں کو گائے دیئے جارہے ہیں ۔ چالیس ہزار روپئے کسانوں کو ادا کرنا ہے اور باقی چالیس ہزار روپئے حکومت سبسیڈی ادا کرے گی ۔ گائے کے ذریعہ کسان اس کا استعمال صحیح ڈھنگ سے کرتے ہوئے خود کی معاشی حالت کو بہتر کرسکتے ہیں ۔ حکومت عوام خاص کر تمام طبقات کے مسائل کو حل کرتے ہوئے ریاست کو سنہرا تلنگانہ بنارہے ہیں ۔ مشن کاکتیہ کے ذریعہ تالابوں اور کنٹوں کی صفائی کروائی گئی تھی اور اب بارش کا پانی اس میں جمع ہورہا ہے جس سے کسانوں کو پانی کا مسئلہ ختم ہوجائے گا ۔ پرکاش گوڑ نے کہا کہ شاہ پور کیلئے گرام پنچایت بلڈنگ کے لئے بہت جلد رقم منظور کی جائے گی اور سپٹک ٹینک کی بھی منظوری ہوگی ۔ شمس آباد منڈل کی ترقی کیلئے تمام سیاسی جماعتیں ملکر کام کررہے ہیں جس سے یہاں ترقی بڑی تیزی سے ہوگی ۔ چکلہ ایلیا منڈل صدر نے کہا کہ حکومت کی اسکیمات عوام تک پہنچانا ہر قائد کا فرض ہے ۔ جس سے عوام استفادہ کرتے ہوئے اپنی معاشی حالت کو بہتر کرسکتے ہیں ۔ شاہ پور سرپنچ ستیہ نارائینا نے کہا کہ تلنگانہ حکومت گرام پنچایتوں کی ترقی کیلئے فنڈس منظور کررہا ہے ۔ شاہ پور گرام پنچایت کی ترقی کیلئے فنڈس کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے رکن اسمبلی سے گرام پنچایت بلڈنگ اور فنڈس منظور کرنے کا مطالبہ کیا ۔ جس پر رکن اسمبلی نے تیقن دیا کہ وہ بہت جلد ان کے مطالبات کو پورا کریں گے ۔ اس موقع پر زیڈ پی ٹی سی ممبر ستیش ، ایم پی ڈی اور سریکانت ریڈی ، چندرا ریڈی ٹی آر ایس منڈل صدر ، ایس ایم سالم قادری ٹی آر ایس میناریٹی سیل اسٹیٹ جنرل سکریٹری ، ایم کے نجم الدین ایم پی ٹی سی ممبر ، ممتا نارسنگی مارکٹ کمیٹی چیرمین ، ڈی جہانگیر میناریٹی سیل منڈل صدر کے علاوہ دیگر قائدین موجود تھے ۔