شمس آباد ۔ 7 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : راچا ملاسدیشور شمس آباد سرپنچ نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹی آر ایس حکومت عوام کے مسائل کو حل کرنے میں ناکام ہوچکی ہے ۔ جس کی وجہ سے قبل از وقت اسمبلی کو تحلیل کردیا گیا ۔ اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے حکومت نے تحلیل کرنے کے ساتھ ہی امیدواروں کی فہرست کو جاری کردیا جس سے صاف ظاہر ہے کہ موجودہ ارکان اسمبلی کو دوسری پارٹیوں میں شامل ہونے سے روکنے کے لیے فہرست جاری کردی ۔ انہوں نے کہا کہ دسمبر کے آخر تک انتخابات ہونے کی امید ہے جس کے لیے کانگریس پہلے سے ہی تیاری کرچکی ہے ۔ ٹی آر ایس کے کئی سینئیر قائدین میں ناراضگی پائی جارہی ہے اور کئی قائدین بہت جلد کانگریس میں شمولیت اختیار کرسکتے ہیں ۔ کے سی آر نے 2014 انتخابات سے قبل اعلان کیا تھا کہ ٹی آر ایس اقتدار پر آنے کے چار ماہ میں ہی مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات فراہم کریں گے ۔ تقریبا پانچ سال ہوچکے لیکن ابھی تک اس پر عمل نہیں کیا گیا ۔ ڈبل بیڈ روم مکانات کا اعلان صرف زبانی وعدہ ہی رہ گیا ۔ کسانوں کے مسائل کو حل کرنے اور تین ایکڑ اراضی کا وعدہ بھی پورا نہیں کیا گیا ۔ ٹی آر ایس حکومت کے جھوٹے وعدوں کا جواب اب عوام انتخابات میں دے گی ۔۔