ٹی آر ایس ایم ایل سی امیدوار کی تائید پر اساتذہ تنظیموں کا اجلاس

حیدرآباد۔/15مارچ، ( پریس نوٹ ) حیدرآباد، محبو ب نگر، رنگاریلای گریجویٹ حلقہ کیلئے ٹی آر ایس امیدوار دیوی پرساد کی تائید کیلئے ضلع حیدرآباد کے اساتذہ تنظیموں کا ایک اجلاس 15مارچ کو ایم حسینی ( مجیب ) صدر ٹی این جی او ضلع حیدرآباد کی صدارت میں ٹی این جی او بھون واقع گروہا کلپا بھون میں منعقد ہوا جس میں کئی اساتذہ تنظموں کے صدور و معتمدین نے شرکت کی اور دیوی پرساد کیلئے بھاری اکثریت کے حصول کو یقینی بنانے کیلئے حکمت عملی اور لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا جس میں تمام تنظیموں کے صدور و معتمدین نے تلنگانہ تحریک میں اور سرکاری ملازمین کی فلاح و بہبود و مسائل کے حل اور 43% فٹمنٹ کے حصول میں دیوی پرساد کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے بھرپور تائید کا اعلان کیا۔ اس اجلاس میں پی آر ٹی یو ایس سے مدھو سدھن ریڈی، ایس ٹی یو ٹی ایس سے سید وحید اللہ حسینی، ٹی ٹی سی سے محمد عبدالعلیم ، ٹی پی ٹی ایف سے ایم رویندر ریڈی، ٹی آر ٹی ایف سے اے ڈانیل، ٹی ایس یو ٹی ایف سے ڈی سنجیو راؤ، ٹی ٹی ایف سے کے ملیکارجن ریڈی، ٹی ایس ٹی یو سے نثار خان نے حصہ لیا۔ اس حلقہ کے تمام اساتذہ اور گریجویٹس سے اپیل کی ہے کہ دیوی پرساد کی گرانقدر خدمات کے عوض انہیں بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں۔ آخر میں محمد حسن سعید صدر ٹی این جی او اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ حیدرآباد کے شکریہ پر اس اجلاس کا اختتام ہوا۔