ٹی آر ایس امیدوار رنجیت ریڈی کا ادخال پرچہ نامزدگی

شمس آباد ۔ 22 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : چیوڑلہ رکن پارلیمنٹ کے انتخابات کے پیش نظر ٹی آر ایس پارٹی امیدوار ڈاکٹر رنجیت ریڈی نے راجندر نگر میں سابق وزیر پٹنم مہیندر ریڈی ، راجندر نگر رکن اسمبلی پرکاش گوڑ ، چیوڑلہ رکن اسمبلی کالے یادیا اور عبدالمقیت چندا ٹی آر ایس میناریٹی سیل اسٹیٹ جنرل سکریٹری کے ہمراہ پہنچکر پرچہ نامزدگی داخل کیا ۔ اس موقع پر رنجیت ریڈی نے کہا کہ ٹی آر ایس کی فلاحی اسکیمات خاص کر کسانوں کے مسائل ، 24 گھنٹے بلا وقفہ برقی سربراہی ، شادی مبارک اسکیم ، مشن بھگیرتا کے تحت گھر گھر کو پانی کی سربراہی ، پنشن کی رقم میں اضافہ کے علاوہ کئی اسکیمات ہے جو ٹی آر ایس کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے اور تلنگانہ میں 16 سیٹیوں پر ٹی آر ایس کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایک ریکارڈ قائم کریگی ۔ 2019 کے ان انتخابات میں مرکز میں تیسرا محاذ ہی حکومت بنائے گی جس میں ٹی آر ایس اہم رول ادا کریگی ۔۔