ٹی آر ایس امیدواروں کی دوسری فہرست میں 5مسلم امیدوار

میدک پارلیمانی حلقہ سے کے سی آر اور نظام آباد لوک سبھا حلقہ سے کویتا کا مقابلہ

حیدرآباد۔/8اپریل، ( سیاست نیوز) تلنگانہ راشٹرا سمیتی نے آج لوک سبھا کے 8اور اسمبلی کے37 امیدواروں کی فہرست جاری کی۔ اب تک پارٹی نے تلنگانہ کی 17کے منجملہ 16 اور اسمبلی کی 119 نشستوں کے منجملہ 110 حلقوں کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا۔ پارٹی سربراہ چندر شیکھر راؤ حلقہ لوک سبھا میدک اور انکی دختر کے کویتا حلقہ نظام آباد سے مقابلہ کررہے ہیں۔ چندر شیکھر راؤ میدک لوک سبھا کے علاوہ گجویل اسمبلی حلقہ سے مقابلہ کریں گے۔ پارٹی نے عادل آباد کے رکن اسمبلی جی نگیش کو دو حلقوں سے امیدوار بنایا ہے۔ وہ لوک سبھا حلقہ عادل آباد کے علاوہ بوتھ اسمبلی حلقہ سے مقابلہ کریں گے۔ ٹی آر ایس کی تیسری فہرست میں 5 مسلم امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے ان میں دو لوک سبھا اور تین اسمبلی حلقوں کے امیدوار ہیں۔ اس طرح مجموعی طور پر اسمبلی کی 4اور لوک سبھا کے دو حلقوں سے مسلم امیدواروں کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ پارٹی نے لمحہ آخر میں ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کرنے والے سی پی آئی اور سی پی ایم کے دو قائدین کو امیدوار بنایا ہے۔ سی پی آئی رکن اسمبلی بی چندراوتی اور سی پی ایم کے سابق رکن اسمبلی این نرسمہیا کے علاوہ کانگریس سے شمولیت اختیار کرنے والے بعض قائدین کو ٹکٹ دیا گیا۔ کاکتیہ یونیورسٹی پروفیسر کے سیتا رام نائیک کو محبوب آباد پارلیمنٹ حلقہ سے ٹکٹ دیا گیا ہے جبکہ ٹی آر ایس کی طلبا تنظیم ٹی آر ایس وی کے صدر بی سمن کو حلقہ لوک سبھا پدا پلی سے ٹکٹ دیا گیا۔

کانگریس ٹکٹ سے محروم آر گروناتھ ریڈی جو پیر کی رات ٹی آر ایس میں شامل ہوئے تھے انہیں محبوب نگر کے کوڑنگل حلقہ سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔8لوک سبھا امیدواروں میں رشید شریف ( حیدرآباد) کے چندر شیکھر راؤ ( میدک) بی بی پاٹل ( ظہیرآباد) بی سمن ( پدا پلی) کے کویتا ( نظام آباد) جی نگیش ( عادل آباد) پروفیسر سیتا راما نائیک ( محبوب آباد) اور محمد بڈن بیگ شیخ ( کھمم ) شامل ہیں۔ اسمبلی امیدواروں میں بی سبھاش ریڈی (اوپل) عنایت علی باقری( چارمینار ) ستیش کمار یادو ( ملک پیٹ) ایم سیتا رام ریڈی ( چندرائن گٹہ ) ایم گوردھن ریڈی ( خیریت آباد) اے سدھاکر ریڈی ( عنبر پیٹ ) ٹھاکر جیون سنگھ ( کاروان ) جی کرشنا ( کھمم ) ڈاکٹر شنکر نائیک( پناپاکا) بی رام مورتی ( مدھیرا ) چندرواتی ( وائرا ) کے ہنمنت ریڈی ( قطب اللہ پور ) ڈی وٹھل ( صنعت نگر ) دیواکر راؤ (منچریال ) گنیش گپتا ( نظام آباد اربن ) ایم گوپال ریڈی ( نارائن کھیڑ) جی پدما راؤ ( کوکٹ پلی ) کے منوہر ریڈی ( مہیشورم ) محمد شبیر احمد ( یاقوت پورہ ) این رام موہن گوڑ ( ایل بی نگر ) گروناتھ ریڈی ( کوڑنگل ) پریم کمار دھوت ( گوشہ محل ) جے آدی نارائنا ( اشوا راؤ پیٹا ) پی شیکھر ریڈی ( بھونگیر ) این نرسمہیا ( ناگر جنا ساگر ) ایم سہودر ریڈی ( پرکال ) کے مانک راؤ ( ظہیرآباد ) ایس پربھاکر ریڈی ( ابراہیم پٹنم ) بی شوبھا ( چپہ ڈنڈی ) سی ایچ موہن ریڈی ( نرسا پور ) بی شنکر نائیک ( محبوب آباد ) ایم گوپال گنگاپترا ( مشیرآباد ) جی نگیش( سکندرآباد کنٹونمنٹ ) کے ہنمنت راؤ ( نامپلی ) ایم ڈی ضیاء الدین ( بہادر پورہ ) کے شیوا کمار ریڈی ( نارائن پیٹ ) اور جے آنند راؤ ( بھدرا چلم ) شامل ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ مابقی امیدواروں کا جلد اعلان کردیا جائے گا۔