حیدرآباد ۔ 29 ۔ جنوری : ( راست ) : عبدالستار مجاہد صدر آل انڈیا مسلم لیگ تلنگانہ نے جی ایچ ایم سی انتخابات میں ٹی آر ایس امیدواروں کو کامیاب بنانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ نصف صدی سے حیدرآبادی عوام نے کانگریس ، تلگو دیشم اور مجلس کو ووٹ دے کر شہر کا مئیر بنانے کا موقعہ فراہم کیا تھا لیکن شہر کی پسماندگی و گندگی دور نہیں ہوسکی ۔ لہذا عوام کو چاہئے کہ اب ٹی آر ایس کی برسر اقتدار حکومت کو موقعہ دے کر کے سی آر کے ہاتھ مضبوط کریں تاکہ شہر کی ترقی میں بہت زیادہ اضافہ ہوسکے ۔ دو سال کے اندر مختصر عرصہ میں ٹی آر ایس حکومت نے مسلمانوں کے لیے بے شمار فلاحی اقدامات کئے ہیں ۔ وعدہ کے مطابق 12 فیصد تحفظات کی کوشش اور وقف جائیدادوں کا تحفظ کرنے کی کوشش جاری ہے ۔ لہذا ٹی آر ایس کو ووٹ دیا جانا چاہئے ۔۔