ٹی آر ایس ارکان راجیہ سبھا کی اسٹانڈنگ کمیٹیوں میں نامزدگی

حیدرآباد ۔ 7 ۔جون (سیاست نیوز) ٹی آر ایس سے تعلق رکھنے والے تین راجیہ سبھا ارکان کو اسٹانڈنگ کمیٹیوں میں شامل کیا گیا ہے۔ راجیہ سبھا کے صدرنشین ایم وینکیا نائیڈو نے اسٹانڈنگ کمیٹیوں کے ارکان کے ناموں کا اعلان کیا ۔ محکمہ دفاع کی اسٹانڈنگ کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے جے سنتوش کمار کو نامزد کیا گیا ہے۔ وزارت لیبر کی اسٹانڈنگ کمیٹی میں بی پرکاش اور عوامی نظام تقسیم کی اسٹانڈنگ کمیٹی میں بی وینگیا یادو کو شامل کیا گیا۔ صدرنشین راجیہ سبھا نے سنتوش کمار کو ارکان پارلیمنٹ کے ترقیاتی فنڈس سے متعلق ایم پی لیڈس کمیٹی میں شامل کیا ہے۔ واضح رہے کہ مذکورہ تینوں ارکان راجیہ سبھا کا 2 ماہ قبل انتخاب عمل میں آیا ۔