حیدرآباد ۔ 14 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : لیٹسٹ ون ڈاک کام ایک حیدرآبادی
e ٹیلنگ کمپنی ہے جو پالریڈ آن ٹکنالوجیز پرائیوٹ لمٹیڈ کی مملوکہ اور اس کی جانب سے چلائی جاتی ہے ۔ ٹیک اور موبائیل پراڈکٹس کے لیے ایکسیسریز مارکیٹ میں اپنا اثر رکھتی ہے جو ایک بہت بڑا اور e کامرس میں تیزی سے فروغ پاتا شعبہ ہے ۔ مسٹر امین خواجہ ، سی ای او لیٹسٹ ون ڈاٹ کام نے بتایا کہ یہ ہندوستان میں ای کامرس بزنس ماڈل کو ری ڈیفائین کرنے کے لیے ہر طرح سے ترتیب دی گئی ہے ۔ ہم اپنے اسٹور میں گاہکوں کو اطمینان کے ساتھ فروخت کا عمل کرتے ہیں ۔ ہمہ وقت ڈیلیوری کو یقینی بناتے ہیں اور اعلیٰ کوالیٹی کے معیارات کو برقرار رکھتے ہیں ۔ مسٹر پالیم سری کانت ریڈی ، چیرمین لیٹسٹ ون ڈاٹ کام نے کہا کہ latestone.com گاہکوں کے لیے پی سی ، لیاپ ٹاپس ، موبائیل فون ایکسیسریز اور ڈیجیٹل کیبل کی وسیع تر اقسام گاہکوں کے لیے کوالیٹی اور بروقت ڈیلیوری کو یقینی بنائے ہوئے پیش کرتے ہیں ۔ ہمارا منصوبہ ہے کہ ڈیمانڈ میں اضافہ کو پورا کرنے کے لیے نئے گوداموں کی تعمیر کرنے کا ہے ۔ ہمارا مقصد ڈیلیوری کے وقت میں 3 ایام کار سے 2 ایام کار کرنے کا ہے ۔ کمپنی نے حیدرآباد میں زائد از 100 اسٹاف کو مقرر کیا ہے ۔ 12000 مربع فٹ کے اسٹور / گودام کی سہولت کے ساتھ اس کو آپریٹ کیا جاتا ہے ۔۔