ٹیکنیکل ہوم گارڈس کے لیے آج ادخال درخواست کی آخری تاریخ

حیدرآباد ۔ 11 ۔ جون : ( پریس نوٹ ) : محکمہ پولیس حکومت تلنگانہ کے بموجب حیدرآباد سٹی کے ہوم گارڈس والینٹری آرگنائزیشن میں ٹیکنیکل ہوم گارڈس کے تقررات کے لیے ادخال فارم کی آخری تاریخ 12 جون کو صبح 10 تا 2 بجے دن مقرر کی گئی ہے ۔ قبل ازیں داخل کردہ درخواستیں ناقابل قبول رہیں گے ۔ جس کو انرولمنٹ میں شامل نہیں کیا جائے گا ۔ ایسے نوجوان جن کی حد عمر 18 تا 50 سال کے درمیان ہو وہ ہوم گارڈس کیلئے درخواستیں داخل کرنے کے اہل ہیں ۔ درخواستیں گوشہ محل پولیس اسٹیڈیم میں حاصل کی جارہی ہیں ۔ تفصیلات کیلئے ویب سائٹ hyderabadpolice.gov.in ملاحظہ کریں ۔۔