ٹیکنالوجی کا استعمال لوگوں کو بااختیار بنانے کیلئے ہونا چاہئے : ستیہ ناڈیلا

اورلینڈو (یو ایس) ۔ 26 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) مائیکرو سافٹ کے ہندوستان میں پیدا ہوئے سی ای او ستیہ ناڈیلا نے آج ٹیکنالوجی سے متعلق اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ اس کے ہر حصہ کے استعمال سے انسانی صلاحیتوں میں اضافہ ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ ٹیکنالوجی کے ذریعہ انسانیت کو شرمسار نہیں ہونا چاہئے بلکہ اس کو ایسی سطح پر پہنچانا چاہئے جس سے ہر کوئی اپنے آپ کو ٹیکنالوجی سے مربوط پائے۔ انہوں نے کہا کہ جب جب ہم ٹیکنالوجٹس اور فیصلہ سازوں کی حیثیت سے سوچتے ہیں تو ہمیں ایک بات ضرورت ذہن نشین کرنی چاہئے کہ اس سے ہمارے اقدار پر منفی اثرات مرتب نہ ہوں بلکہ لوگوں کو بااختیار بنانے کیلئے ٹیکنالوجی استعمال ہونا چاہئے۔ اورلینڈو (فلوریڈا) میں اگنائیٹ کانفرنس سے اپنے کلیدی خطاب کے دوران انہوں نے یہ بات کہی۔

 

وائیٹ ہاؤس کے قریب
سابق پولیس آفیسر گرفتار
واشنگٹن ۔ 26 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وائیٹ ہاؤس کے قریب جس شخص کو گرفتار کیاگیا ہے وہ سابق میمفیز پولیس آفیسر ہے جس کی کار میں ہتھیاروں کا ذخیرہ پایا گیا جبکہ یہ بھی کہا جارہاہے کہ سی آئی اے نے اس کے سر میں ایک چپ نصب کیا ہے۔ عدالتی دستاویزات کے مطابق 37 سالہ تموتھی جے بیٹس جس کا تعلق کولیئرولے سے ہے، کو آج ڈسٹرکٹ آف کولمبیا کی ایک عدالت میں غیرقانونی طور پررائفل رکھنے کی پاداش میں پیش کیا گیا۔ عدالتی دستاویزات میں مزید بتایا گیا ہے کہ اتوار کو سیکرپٹ سرویس کے ارکان نے بیٹس کو اس وقت گرفتار کرلیا جب وہ پنسلوانیا ایونیو کی 17 ویں اسٹریٹ میں برسرعام پیشاب کررہا تھا۔ اس نے افسران کو بتایا کہ وہ وزیردفاع جم میاٹس سے ملاقات کرتے ہوئے اس کے سر میں نصب کئے گئے چپ نکالنے کے بارے میں مشورہ کرنا چاہتا تھا۔