ٹیکس چوری مقدمہ میں نیرو مودی کو گرفتاری وارنٹ

نئی دہلی 24 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) ریوینیو انٹلی جنس ایجنسی ڈی آر آئی نے کروڑہا روپئے کی دھوکہ دہی کے مقدمہ میں مطلوب نیرو مودی کو بذریعہ ای میل گرفتاری کا وارنٹ پہونچا دیا ہے ۔ یہ وارنٹ گجرات میں سورت کی ایک عدالت نے جاری کیا تھا جبکہ وہ کسٹمز ڈیوٹی چرانے کے ایک مقدمہ میں عدالت میں حاضر نہیں ہوئے تھے ۔ عہدیداروں نے یہ بات بتائی ۔ ڈی آر آئی نے مارچ میں نیرو مودی اور ان کی تین کمپنیوں کے خلاف یہ مقدمہ شروع کیا تھا ۔ یہ کمپنیاں خصوصی معاشی زون سورت میں واقع ہیں۔ کہا گیا ہے کہ نیرو مودی نے ان کمپنیوں کے ذریعہ ٹیکس چوری کی ہے ۔