ٹیکس میں اضافہ پر کشمیری ٹرانسپورٹرس کی ہڑتال

سرینگر۔23جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وادی کشمیر میں آج ٹرانسپورٹ آپریٹرس کی 72 گھنٹے طویل ہڑتال کے آغاز کی وجہ سے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ وہ مسافر گاڑیوں پر ٹیکسوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔ بسیں، ٹیکسیاں اور آٹو رکشا سری نگر میں سڑکوں سے غائب رہے۔ پوری وادی کشمیر میں بیشتر دیگر راستوں پر گاڑیاں نہیں چل رہی تھیں جس کی وجہ سے مسافروں کو پیدل چلتے ہوئے اپنی منزلوں تک پہنچنا پڑا۔ صرف خانگی گاڑیاں سڑکوں پر چلتے ہوئے نظر آرہی تھیں۔ عہدیداروں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ آپریٹرس کو مسافروں کو بعض گاڑیوں کو اتارتے اور وادی کشمیر کے چند مقامات پر ہڑتال کرتے دیکھا گیا۔ انہوں نے سالانہ مسافر بہبود فنڈ سے دستبرداری اور فٹنس اور دیگر فیس کی دستاویزات کی تجدید پر اضافہ سے دستبردار ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے ہڑتال شروع کی ہے۔