3 زخمی ، فائرنگ کی آوازیں سن کر عوام میں خوف وہراس
آسٹن ۔ /31 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) امریکی ریاست ٹیکساس کے دارالحکومت آسٹن میں ایک تفریحی مقام پر جمع عوام کے ہجوم میں فائرنگ کی گئی جس سے ایک شخص ہلاک اور کئی زخمی ہوئے ۔ پولیس اس مشتبہ حملہ آور کی تلاش شروع کردی ہے ۔ آسٹن کے پولیس سربراہ برائن مہانلے کے کہا کہ پولیس کو پرہجوم تفریحی مقام پر مقامی وقت رات 2 بجے فائرنگ ہونے کی رپورٹ ملی ۔ اس کے فوری بعد پولیس حرکت میں آگئی جہاں عوام میں خوف و ہراس پیدا ہوا تھا اور لوگ فائرنگ کی آواز سن کر دوڑ پڑے تھے ۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ ایک مشتبہ شخص نے ہجوم پر فائرنگ شروع کردی ۔ اس مقام پر گولی لگنے سے ایک خاتون ہلاک ہوئی جبکہ دیگر 3 زخمی ہوئے ۔ انہیں یونیورسٹی میڈیکل سنٹر منتقل کیا گیا ۔ پولیس عہدیداروں نے زخمیوں کی حالت مستحکم بتائی اور فائرنگ کے بعد چاروں طرف افراتفری پھیل گئی تھی ۔ لوگ ادھر ادھر دوڑ رہے تھے ۔ پولیس اس مشتبہ شخص کا پتہ چلانے کی کوشش کررہی ہے ۔ یہ امکان ہے کہ دواخانہ میں شریک کئے گئے افراد میں سے کوئی ایک مشتبہ شخص ہوگا ۔