ٹیکساس میں ہوا کے طوفانی جھکڑوں سے تباہی پانچ افراد کے ہلاک ہونے کی توثیق

وین 12 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) ٹیکساس اور ارکنساس میں آئے زبردست طوفانی جھکڑوں نے کئی مکانات کو نقصان پہنچایا تاہم اس میں جانی نقصان کا ابتدائی طور پر کوئی تذکرہ نہیں کیا گیا تھا بعدازاں پانچ ہلاکتوں کی اطلاع دی گئی جس کی طوفانی جھکڑوں سے تباہ شدہ مکانات کے ملبہ سے نعشیں برآمد ہونے کے بعد توثیق ہوئی ۔ ایک ایسا جوڑا جس کی عمر 20 تا 30 سال کے آس پاس بتائی گئی ہے ‘اس وقت ہلاک ہوگئے جب طوفانی ہواوں کے جھکڑوں نے اُن کے مکان کو تباہ کردیا جن کی شناخت مائیکل اور میلیسا کی حیثیت سے ہوئی ۔ دریں اثناء ہاو رڈ کاونٹی کا رونر جان گرے نے بتایا کہ نوجوان جوڑا اپنی 18 ماہ کی بچی کو بچانے کی کوشش کررہا تھا کہ اچانک وہ ٹریلر جس پر وہ سوار تھے ‘ ہوا کے تیز جھکڑ میں اُڑ گیا اور تباہ ہوگیا تاہم کرشماتی طور پر 18 ماہ کی بچی بچ گئی جسے بعدازاں ہاسپٹل لیجایا گیا اور وہاں سے مائیکل اور میلیسا کے دیگر رشتہ داروں کو سونپ دیا گیا ۔ ٹیکساس کے ایک چھوٹے مستقر میں وین میں بھی طوفانی ہواوں کے جھکڑوں سے ہوئے نقصانات کا تناسب 30 فیصد بتایا گیا ہے ۔ اس چھوٹے سے مستقر کی آبادی صرف 2600 نفوس پر مشتمل ہے جو ڈلاس کے جنوب مشرق میں ہی واقع ہے ۔ یہاں کے فائر مارشل جیک الین کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد دو بتائی گئی ہے۔