ٹیکساس میں غبارہ کا حادثہ 16 افراد ہلاک

ہیوسٹن ، 30 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وسطی ٹیکساس میں گرم ہوا کا بڑا غبارہ آج آگ لگنے سے پھٹ پڑا جس کے نتیجے 16 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ٹیکساس کے محکمہ عوامی سلامتی کے مطابق تمام 16 افراد جو غبارہ میں سوار تھے ، ہلاک ہوگئے جب یہ آتشزدگی کے نتیجے میں وسطی ٹیکساس کے ایک کھیت میں گرگیا۔ فیڈرل ایوئیشن اڈمنسٹریشن کے لین لنسفورڈ نے ایک بیان میں کہا کہ یہ حادثہ لاکہارٹ کے قریب کھیت میں غبارہ گرنے کے ساتھ ہی پیش آیا جبکہ آگ لگ گئی۔ جائے حادثہ پر ملبہ ہائی وولٹیج برقی تاروں کے ٹھیک نیچے پڑا ہے۔ امریکہ میں اس طرح کے غباروں کے حادثات شاذونادر پیش آتے ہیں اور جانی نقصان تو بہت ہی کم دیکھنے میں آیا ہے۔