ٹیکساس میں شدید بارش و سیلاب ہلاکتوں کی تعداد 7 ہوگئی

رچمنڈ(ٹیکساس) ۔ یکم جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکی ریاست ٹیکساس میں شدید بارشوں اور سیلاب سے ہلاک افراد کی تعداد 7ہوگئی۔ سیلابی صورتحال کے پیش نظر سیکڑوں افراد نقل مکانی پر مجبور ہیں۔ٹیکساس میں گزشتہ ہفتہ سے جاری بارش اور سیلاب نے تباہی مچا دی ہے۔ ہیوسٹن شہر سمیت مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال کے باعث نظام زندگی مفلوج ہے۔کئی علاقے اب بھی پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں، انسان تو انسان جانور بھی پریشان اور پناہ کی تلاش میں ہیں۔ واشنگٹن کاؤنٹی میں مختلف علاقوں میں حالیہ سیلاب کے دوران حادثات میں ہلاک افراد ہلاک 7ہو گئی ہے۔ حکام نے 100سالہ تاریخ کے ممکنہ بدترین سیلاب کے پیش نظر دریائے Brazos، کے قریبی علاقوں کے مکینوں کو مکانات کا تخلیہ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
چینی لڑکا جہاز میں چھپ کر دبئی پہنچ گیا
بیجنگ۔ یکم جون (سیاست ڈاٹ کام) ایک چینی لڑکا شنگھائی سے دبئی جانے والے امارات کے مسافر طیارہ میں سامان کی جگہ سے ملا ۔امارات نے منگل کو کہا تھا کہ جمعہ کو پرواز ek303 میں چھپ کر دبئی پہنچنے والے چینی لڑکے کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ایئرلائن نے اس لڑکے کا نام تو نہیں بتایا تاہم چین کے سرکاری خبر رساں ادارے ژنہوا نے لڑکے کے بارے میں بتایا ہے کہ اس کی عمر 16 سال اور اس کا نام ژوہے۔