ٹیکساس 27 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکی ریاستوں ٹیکساس اور اوکلاہوما میں طوفانی بارشوں نے تباہی کا سلسلہ جاری ہے جس میں مزید نو افراد ہلاک ہو گئے، ٹیکساس میں طوفان کے باعث سینکڑوں افراد لاپتہ ہیں ، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ہوسٹن میں سڑکیں ندی نالوں کا منظرپیش کر رہی ہیں۔ ہوسٹن میں ایک ہزار سے زائد گاڑیاں سیلابی پانی میں ڈوب گئیں، محکمہ موسمیات کی جانب سے ہوسٹن اور ٹیکساس میں چند روز تک مزید طوفان اور سیلاب کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔طوفان نے بجلی کے نظام کو بھی درہم برہم کر دیا۔