ٹیکساس27 مارچ (سیاست ڈاٹ کام )امریکی ریاست ٹیکساس میں ٹرک کی ٹکر سے زیر تعمیر پل گرنے سے ایک شخص ہلاک،متعدد زخمی ہو گئے۔ یہ حادثہ ٹیکساس کے وسط میں پیش آیا جب ایک ٹرک زیر تعمیر ہائی وے پل کے بیم سے ٹکرا گیا۔ حادثے میں ایک شخص ہلاک،درجنوں زخمی ہو گئے۔زخمی ہو نے والوں میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے۔
ہندوستانی نژاد امریکی سری لنکا اور مالدیپ کیلئے امریکی سفیر نامزد
واشنگٹن 27 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ بارک اوباما نے آج ایک بار پھر اپنی ہندوستان نوازی کا ثبوت دیتے ہوئے ایک ہندوستانی نژاد امریکی جو نئی دہلی میں واقع امریکی سفارت خانہ کے سابق عہدیدار رہ چکے ہیں‘کو سری لنکا اور مالدیپ کیلئے امریکی سفیر نامزد کیا ہے۔ اوباما نے کل ہی انل کیشپ کے نام کا اعلان کیا جو ایک کیرئیر فارین سرویس عہدیدار ہیں۔ وہ اب سری لنکا اور مالدیپ میں امریکی سفیر کے فرائض انجام دیں گے ۔