ٹیچر کا سابق پارٹنر کے ہاتھوں کلاس روم میں قتل

بیونس آئرس 16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایک تاجر جس کی دماغی حالت ٹھیک نہیں بتائی گئی، وہ آج ایک کنڈر گارٹن میں داخل ہوکر وہاں موجود 3تا 4سال کے درمیان والے معصوم طلباء کے سامنے اپنی سابق پارٹنر کو چاقو گھونپ کر ہلاک کردیا حالانکہ پولیس نے کل اس شخص کیخلاف ایک انتباہی حکم جاری کیا تھا جسکے ذریعہ اس خاتون کو بھی چوکس ہوجانے کی ضرورت تھی۔ تاہم احتیاطی اقدامات کے باوجود 44 سالہ سابق پارٹنر کو ہلاکت سے نہیں بچایا جاسکا جیسا کہ حملہ آور نے اُس کی گردن پر چاقو سے پے در پے وار کئے۔ حملہ آور اور مقتولہ دونوں کے نام ظاہر نہیں کئے گئے حالانکہ اُس کی سابقہ پارٹنر ہونے کے ناطے مقتولہ اُس کے دو جوان بچوں کی ماں بھی ہے۔ عادی شرابی قاتل پولیس تحویل میں ہے۔