قنوج۔/28اگسٹ، ( سیاست ڈاٹ کام) یہاں پیش آئے ایک شرمناک واقعہ میں ایک ٹیچر نے اپنی ہی طالبہ کی عصمت ریزی کی۔ ضلع قنوج کے رسیا پولیس اسٹیشن انچارج دھرم پال سنگھ کے مطابق 17سالہ طالبہ بورڈ اکزامنیشن کا فارم بھرنے کیلئے کلاس چھوٹنے کے بعد اسکول میں ٹھہر گئی تھی جس کے بعد کیمسٹری ٹیچر سورا کمار نے طالبہ کی عصمت ریزی کی۔ طالبہ کے ارکان خاندان کی جانب سے شکایت پر پولیس نے خاطی ٹیچر کو گرفتار کرکے اس کے خلاف کیس درج کرلیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔