ٹیچروں کی ہراسانی سے طالب علم کی خود کشی

سروہی ( راجستھان ) ۔ 13 ۔ نومبر : (سیاست ڈاٹ کام ) : راجستھان کے ضلع سروہی میں ایک 14 سالہ اسکولی لڑکے نے صرف اس لیے خود کشی کرلی کیوں کہ اسے اپنے اسکول ٹیچروں سے شدید ہراسانی کا سامنا تھا ۔ ساتویں جماعت کا طالب علم جگر کمار راول کی نعش اس کے مکان کے باورچی خانہ میں لٹکی ہوئی پائی گئی ۔ جس کے فوری بعد پولیس کو مطلع کیا گیا ۔ نعش کے قریب ایک خود کشی نوٹ بھی دستیاب ہوا جس میں اس نے کہا کہ وہ اپنے تین ٹیچروں کی جانب سے مسلسل ہراسانی کی وجہ سے تنگ آچکا ہے اور انتہائی اقدام کرنے پر مجبور ہے ۔ اس نے کہا کہ ہوم ورک نہ کرنے پر ٹیچرس اسے ہراساں کیا کرتے تھے ۔ متوفی لڑکے کا باپ ممبئی میں کپڑوں کا تاجر ہے ۔ دریں اثناء پولیس نے بتایا کہ متوفی نے جن تین ٹیچروں کی نشاندہی کی ہے انہیں حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جارہی ہے ۔۔