دکن ریڈیو کے راست نشریہ پروگرام میں ایم اے حمید کے سوال جواب
حیدرآباد ۔ 2 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : ٹیچرس کے لیے اہلیتی امتحان ٹٹ اور تقررات کے لیے ڈی ایس سی تلنگانہ میں الگ الگ ہوگا ۔ دس اضلاع کے اساتذہ کے مخلوعہ جائیدادوں کی فہرست محکمہ تعلیمات نے ترتیب دی ہے ۔ ڈی ایڈ امیدوار ٹٹ کے پرچہ I کے لیے اہل ہیں اور بی ایڈ امیدوار پرچہ II کے لیے اہل ہیں اور ڈی ایس سی میں ڈی ایڈ امیدواروں کو یس جی ٹی پوسٹ کے لیے اہل ہیں اور بی ایڈ امیدوار ایس اے ( اسکول اسسٹنٹ ) کے لیے اہل ہوتے ہیں ۔ ان معلومات کو ماہر تعلیم ایم اے حمید نے دکن ریڈیو 107.8 کے راست نشریہ پروگرام میں ٹیچرس کے اہلیتی امتحان اور ڈی ایس سی کے متعلق سوالات کے جوابات دے رہے ہیں ۔ دن بھر ریکارڈ کئے گئے سوالات کے علاوہ دوران پروگرام راست پوچھے جانے والے سوالات کو مسز صدیقہ فاطمہ نے بڑی عمدگی سے ترتیب دیا ۔
اس کے علاوہ اسٹوڈیو میں امیدواروں نے شخصی طور پر راست سوالات بھی کئے جن کا ایم اے حمید نے جواب دیا ۔ ٹٹ کے اعلامیہ کی اجرائی کے بعد ویب سائٹ شروع نہ ہونے اور التواء یا منسوخی کی اطلاع نہ ملنے پر طلبہ اور سرپرستوں میں بے چینی ہے ۔ جس کے لیے ان کے شکوک و شبہات دور کرنا ضروری ہے ۔ انہیں مشورہ دیا گیا کہ وہ انتظار کریں ریاستی حکومت نے فیصلہ کیا کہ ٹٹ بھی رہے گا ۔ اور ڈی ایس سی بھی ہوگا اور ٹیچرس کے تقررات کا عمل آئندہ تعلیمی سال 2016 جون سے قبل پورا کرنے کے لیے حکومت سنجیدہ ہے ۔ دن بھر بے شمار سوالات کے علاوہ دوران پروگرام لگاتار سوالات آتے گئے جس سے امیدواروں کی بے چینی اور ضرورت کا احساس ہوا ۔ مسرس زاہد فاروقی ، فہیم انصاری ، محمد منیر نے پروگرام کے انعقاد میں معاونت کی ۔ آخر میں صدیقہ فاطمہ نے شکریہ ادا کیا ۔ مس ارپیتہ معاون پروگرام تھی ۔۔