4 مئی فارمس ادخال کی آخری تاریخ، دفتر سیاست میں کوچنگ
حیدرآباد 30 اپریل (سیاست نیوز) تلنگانہ کے ریزیڈنشیل اسکولس میں ٹیچرس کے تقررات ’’ٹی جی ٹی‘‘ ٹریننگ گریجویٹ ٹیچرس اور پی جی ٹی ’’پوسٹ گریجویشن ٹیچرس‘‘ کے لئے 31 مئی کو ٹی ایس پی ایس ای اسکریننگ ٹسٹ رکھا ہے۔ اس کے فارم آن لائن داخل کرنے کی آخری تاریخ 4 مئی ہے۔ بی ایڈ امیدواروں کے لئے ٹیٹ کو لازمی قرار دیا گیا جبکہ آن لائن فارم بغیر ٹیٹ کے داخل ہورہے ہیں جو سوالیہ نشانات اسکل کوچنگ کلاس محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست روبرو رام کرشنا تھیٹر عابڈس پر صبح 8 تا 11 بجے دن جاری ہیں، رجوع ہوسکتے ہیں۔
قانون پر سہ روزہ نمائش
حیدرآباد 30 اپریل (سیاست نیوز) عثمانیہ یونیورسٹی صدی تقاریب کے حصہ کے طور پر اپنی نوعیت کی پہلی نیشنل لا اگزیبیشن بشیر باغ میں پوسٹ گریجویٹ کالج آف لا کے زیراہتمام کالج کے احاطہ میں یکم مئی تا 3 مئی منعقد کی جارہی ہے۔ اس نمائش کا مقصد عام آدمی کو قانون کی معلومات فراہم کرنا اور سماج میں قانون کی تعلیم کی رغبت دلانا ہے۔ ڈاکٹر جی ونود کمار پرنسپل پوسٹ گریجویٹ کالج آف لا نے یہ بات بتائی۔ انھوں نے کہاکہ نمائش سے استفادہ کرنے والے حقوق اور فرائض سے متعلق معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔