امتحانی شیڈول کو قطعیت، ڈی ایڈ، بی ایڈ امیدواروں کو مواقع
حیدرآباد 3 ڈسمبر (سیاست نیوز) ٹی ایس پی ایس سی کے تحت ٹیچرس کے تقررات کیلئے ٹی آر ٹی ٹیچرس رکروٹمنٹ ٹسٹ رکھا جارہا ہے۔ اس میں شرکت کے لئے ڈی ایڈ، بی ایڈ اور لینگویج پنڈت امیدواروں کو ٹیٹ ٹیچرس اہلیتی امتحان میں کامیابی کی شرط رکھی گئی ہے۔ فارم کے آن لائن ادخال کی آخری تاریخ میں 15 ڈسمبر تک توسیع کی گئی ہے۔ اور امکان ہے کہ ٹی آر ٹی سے قبل تلنگانہ اسٹیٹ کا ٹٹ TET رکھا جائے اس کے لئے جاریہ ماہ میں ٹٹ کا اعلامیہ جاری ہوگا۔ اور فروری میں اسٹیٹ ٹٹ رکھنے کا امکان ہے اور ٹیچرس کے تقررات کا امتحان مئی میں ہونے کے لئے شیڈول مرتب کیا جارہا ہے۔ یہاں یہ بات قابل غور ہے کہ ریاست کے بے شمار امیدواروں نے ٹٹ میں کامیابی حاصل نہیں کی۔ ٹٹ میں کامیابی کے لئے او سی (عام زمرہ) کیلئے 90 نشانات کا حصول اور بی سی زمرہ کے لئے 75 نشانات کا حصول لازمی ہے۔ کئی امیدواروں نے ٹٹ میں ناکامی یا عدم شرکت کی وجہ فارم داخل کرنے سے رہے۔ ٹٹ کے انعقاد سے انھیں شرکت کا موقع ملے گا اور تلنگانہ ریاست کے قیام کے بعد گورنمنٹ ٹیچرس کے تقررات ہی نہیں ہوئے۔ ڈی ایس سی نہیں ہوا۔ اب پبلک سرویس کمیشن کے تحت ڈی ایس سی کے بجائے ٹی آر ٹی رکھا جارہا ہے اور معزز ہائی کورٹ نے اس کو بھی سابقہ 10 اضلاع کے لحاظ سے تقررات کے احکامات صادر کئے ہیں۔ ایم اے حمید کیرئیر کونسلر سیاست نے کہاکہ ٹرینڈ امیدوار رہنمائی کے لئے محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس پر رابطہ کرسکتے ہیں۔