حیدرآباد ۔ 30 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : ٹیچرس کے لیے اہلیتی امتحان ٹیٹ اور تقررات کے لیے ڈی ایس سی ریاستی تلنگانہ حکومت منعقد کرنے کے لیے محکمہ تعلیمات کو ہدایات دی ہیں ۔ نئے تعلیمی سال کے آغاز سے قبل اس کا انعقاد یقینی ہے ۔ ڈی ایڈ ، بی ایڈ ، لینگویج پنڈت امیدواروں کے لیے دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر کل اتوار یکم جنوری کو 2-30 بجے تا 5 بجے گائیڈنس پروگرام رکھا گیا ہے ۔ جس میں ٹیچرس کے امتحانات کے طریقہ کار کو بتایا جائے گا ۔۔