حیدرآباد 6 ڈسمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے تحت نوٹیفکیشن نمبر 16 کے ساتھ ماہ سپٹمبر تا ڈسمبر جملہ 10 امتحانات منعقد ہوئے جس میں تین امتحانات کمپیوٹر پر مبنی CBRT تھے۔ ماہ نومبر سے تاحال کوئی نیا اعلامیہ جاری نہیں ہوا۔ ڈی ایس سی امتحان اپریل میں منعقد کرنے کا اعلان ہوچکا ہے۔ دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس اور اس کے لئے ایک گائیڈنس پروگرام میں امتحان کے طریقہ کار، سوالات کی نوعیت پر نہایت معلوماتی لکچر ایم اے حمید نے دیا جس میں سینکڑوں طلبہ و طالبات نے استفادہ کیا۔ معلومات، رہبری اور نوٹس ، ٹسٹ میٹرئیل کے لئے صبح 11 تا 7 بجے رجوع ہوسکتے ہیں۔