حیدرآباد 31 جولائی (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں ٹیچرس کی بعض جائیدادوں پر تقررات عمل میں لانے کے لئے منعقدہ ٹیچرس رکروٹمنٹ ٹسٹ برائے لینگویج پنڈت کے اہل امیدواروں کے منجملہ 1011 امیدواروں کے تعلیمی صداقت ناموں کی جانچ کے لئے انتخاب کیا گیا۔ تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن سکریٹری شریمتی وانی پرساد نے یہ بات بتائی اور کہاکہ تلگو، اُردو، مراٹھی، ہندی زبان میں منتخبہ مذکورہ تعداد کی مکمل تفصیلات تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے ویب سائیٹ پر دستیاب رکھی گئی ہیں۔ خواہشمند امیدوار ویب سائیٹ کا مشاہدہ کرسکتے ہیں۔