ٹیچرس کا جاب میلہ 30 مئی کو مقرر

حیدرآباد 26 مئی (سیاست نیوز) ٹرینڈ / ان ٹرینڈ گریجویٹ اور نان گریجویٹ پوسٹ گریجویٹ امیدواروں کیلئے (مرد / خواتین) حیدرآباد / سکندرآباد پرانے شہر نئے شہر کے مختلف اسکولس میں کئی مضامین کے تقرر طلب ٹیچرس کی جائیدادوں کو پُر کرنے اسکولس انتظامیہ کو ٹیچرس فراہم کرنے اور ٹیچر امیدواروں کو ملازمت فراہم کرنے کے مقصد سے ہفتہ 30 مئی 11 بجے تا 5 بجے رائل ریجنسی فنکشن ہال روبرو آصف نگر پٹرول پمپ مہدی پٹنم روڈ پر رکھا گیا ہے۔ ٹیچرس امیدوار اور اسکول انتظامیہ کو شرکت کی اجازت رہے گی۔