ٹیچرس کا اہلیتی امتحان اور ڈی ایس سی

حیدرآباد 29 نومبر (سیاست نیوز) بی ایڈ، ڈی ایڈ لینگویج پنڈت کے امیدواروں کے لئے اہلیتی امتحان ٹٹ اور تقررات کا امتحان ڈی ایس سی ہوگا۔ تلنگانہ حکومت اس کے لئے شیڈول کو قطعیت دے رہی ہے۔ دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر اس کیلئے معلوماتی سمینار میں ایم اے حمید نے تفصیلات بتاتے ہوئے شہر اور اضلاع کے بے شمار امیدواروں کے شکوک و شبہات دور کئے۔ آئندہ تعلیمی سال کے آغاز پر ریاست میں 20 ہزار اساتذہ کی بھرتی یقینی ہے اس لئے وہ ان دونوں امتحانات کی تیاری کریں۔ دفتر سیاست میں اس کے نوٹس، ٹسٹ میٹرئیل اور معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔