سرکاری طور پر اہمیت کو اجاگر کرنے کا مطالبہ، صدر آئی اے ایس ایف ولی اللہ قادری
حیدرآباد ۔ 6 ستمبر (پریس نوٹ) قومی صدر اے آئی ایس ایف سید ولی اللہ قادری نے ٹیچرس ڈے کی اہمیت کو کم کرنے اور اس کو ایک تماشہ بنادینے پر مودی حکومت کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیچرس ڈے تقاریب کا سابق صدرجمہوریہ ایس رادھا کرشنن کے یوم پیدائش پر سارے ملک میں اہتمام کیا جاتا ہے تاہم دیکھا گیا ہیکہ سرکاری طور پر 5 ستمبر کو ٹیچرس ڈے کی اہمیت کو کم کیا گیا ہے جبکہ تعلیمی اداروں کے کیلینڈرس میں ٹیچرس ڈے کا کوئی ذکر نہیں ہے۔ ٹیچرس ڈے کے موقع پر وزیراعظم کی تقریر کا دن کے 3 بجے آغاز ہوا جبکہ اسکولی بچے اور اساتذہ تمام تعلیم میں مصروف تھے۔ مرکزی وزارت انسانی حقوق وسائل کی جانب سے احکام جاری کئے گئے کہ ٹیچرس ڈے کو گرواتسو کی حیثیت سے منایا جائے جبکہ حال میں مرکزی وزارت کی جانب سے ہفتہ سنکرت منانے کے احکام جاری کئے گئے۔ قومی صدر اے آئی ایس ایف سید ولی اللہ قادری نے مرکزی اور ریاستی حکومتوں سے مطالبہ کیا ہیکہ ملک میں ٹیچرس ڈے تقاریب کی اہمیت کو سرکاری طور پر منانے کیلئے مرکزی حکومت کی جانب سے سنجیدہ کوششیں کی جانی چاہئے اور اگر مرکزی اور ریاستی حکومتیں ٹیچرس ڈے تقاریب کا اہتمام کرنا چاہتی ہیں تب انہیں اس کا اعلان کرنا چاہئے۔