حیدرآباد 27 فروری (سیاست نیوز) ہائی کورٹ نے ٹیچرس رکروٹمنٹ ٹسٹ پر روک لگانے سے انکار کردیا ہے۔ اضلاع عادل آباد اور نظام آباد کے بعض افراد عدالت سے رجوع ہوئے۔ انھوں نے عرضی داخل کرتے ہوئے خواہش کی کہ ہال ٹکٹس دستیاب نہیں ہیں اور امتحان آن لائن منعقد کیا جارہا ہے، اس لئے امتحان کو روک دیا جائے۔ جسٹس رام چندر راؤ نے یہ کہتے ہوئے عرضی مسترد کردی کہ امتحان کے لئے تمام تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں۔ چنانچہ امتحان روک دینے سے متعلق حکم التواء جاری نہیں کیا جاسکتا۔