حیدرآباد۔/31جنوری، ( سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں اساتذہ کے تقررات عمل میں لانے کیلئے تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن نے بالآخر آج ’’ ٹی آر ٹی ‘‘ ( ٹیچرس رکروٹمنٹ ٹسٹ) کے امتحانی شیڈول ( پروگرام ) کا اعلان کردیا۔ جاری کردہ شیڈول کے مطابق 24فبروری تا 4مارچ ٹیچرس رکروٹمنٹ ٹسٹس منعقد ہوں گے۔ اضلاع رنگاریڈی، میدک، کریم نگر ، ورنگل، حیدرآباد، کھمم اور نلگنڈہ و دیگر مقامات پر امتحانی مراکز قائم کئے جائیں گے۔ تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے باوثوق ذرائع کے مطابق ٹیچرس رکروٹمنٹ ٹسٹ آن لائین ہوں گے۔ ٹیچرس رکروٹمنٹ ٹسٹ ( امتحان ) کی تفصیلات کے مطابق 24 فبروری کو اسکول اسسٹنٹ لنگویج پنڈت (تلگو ) 25 فبروری کو ایس جی ٹی ( تلگو صبح میں ، اور انگلش دوپہر میں ) 26 فبروری اسکول اسسٹنٹ ( انگلش، میاتھس اور سوشیل ) 27 فبروری اسکول اسسٹنٹ، فزیکل سائینس، 27فبروری کو ہی لینگویج پنڈت، اردو، مراٹھی اور ہندی، 28 فبروری اسکول اسسٹنٹ، پی ای ٹی۔ 2 مارچ کو اسکول اسسٹنٹ، فزیکل ایجوکیشن، 3 مارچ کو اسکول اسسٹنٹ انگلش، 4 مارچ کو اسکول اسسٹنٹ، بیالوجی، میاتھس، سوشیل اور 4 مارچ کو ہی پی ای ٹی، انگلش کے امتحان منعقد ہوں گے۔ علاوہ ازیں 28 فبروری کو ہی اسکول اسسٹنٹ، ہندی، کنڑا، ٹامل اور اردو کے علاوہ2 مارچ کو ایس جی ٹی، تلگو، ہندی، اردو، بنگالی، کنڑا اور مراٹھی ٹسٹ ہوں گے۔
14 فبروری سے شہر میں غیر معینہ آٹو ہڑتال
حیدرآباد۔/31جنوری،( این ایس ایس ) دونوں شہروں میں آٹو رکشاء 14 فبروری سے غیر معینہ مدت کیلئے سڑکوں سے غائب ہوجائیں گے۔ یہ اقدام آر ٹی اے اور پولیس کی مبینہ ہراسانی کے خلاف اور آٹو ڈرائیوروں کے واجبی مطالبات کی عاجلانہ یکسوئی کیلئے کیا جارہا ہے۔ آج یہاں یہ اعلان کرتے ہوئے تلنگانہ آٹو ڈرائیورس جے اے سی کنوینر محمد امان اللہ خان نے الزام عائد کیا کہ پولیس اور آر ٹی اے حکام ٹی آر ایس حکومت کی پالیسیوں اور پروگراموں کے خلاف کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یکم فبروری کو سکندرآباد آر ٹی اے زونل آفس پر مظاہرہ کیا جائیگا۔