ٹیچرس تقررات پر آج دفتر سیاست میں عبدالرشید کا لیکچر

حیدرآباد ۔ 24 ڈسمبر ( سیاست نیوز) ٹیچرس کے تقررات کے لئے تلنگانہ اسٹیٹ سرویس کمیشن کا امتحان ٹی آر ٹی ؍ ڈی ایس سی ہورہا ہے ۔اس کے دو مضامین تعلیمی پس منظر اور طریقہ تدریس پر تعلیمی نفسیات کے ماہر جناب عبدالرشیدکا توسیعی لیکچر آج پیر 25 ڈسمبر کو 11 بجے سیاست گولڈن جوبلی ہال احاطہ سیاست ،عابڈس پر رکھا گیا ہے۔ یہ دو مضامین سے اُردو میڈیم امیدواروں کیلئے نہایت معلوماتی مواد مہیا کیا جائیگا ۔