حیدرآباد ۔ یکم ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر اتوار 5 جولائی کو بی ایڈ ، ڈی ایڈ ، لینگویج پنڈت امیدواروں کے لیے تلنگانہ ڈی ایس سی کا ماڈل ٹسٹ اور بی ای ، بی ٹیک امیدواروں کے لیے اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئرس ، ٹرانسکو جینکو کے تقررات کیلئے تمثیلی امتحان ( ماڈل ٹسٹ ) رکھا گیا ہے ۔ تلنگانہ جنرل نالج ٹسٹ کے پرچے کے ساتھ مضمون کے پرچے دئیے جائیں گے ۔۔